برطانیہ کی بہترین یونیورسٹیوں کی نئی فہرست جاری ، کیمبرج یونیورسٹی کو 2015ء کے لئے بہترین تعلیمی ادارہ قرار دیا گیا
لندن (آن لائن) برطانوی جامعات کی قومی درجہ بندی کی نئی فہرست میں 'کیمبرج یونیورسٹی' کو سال 2015ء کے لئے بہترین تعلیمی ادارہ قرار دیا گیا ہے۔ دوسری بہترین برطانوی یونیورسٹی کا اعزاز اس بار بھی' آکسفورڈ یونیورسٹی' کو حاصل ہوا ہے۔