• news

الطاف کو پاسپورٹ جاری کرنے کا تنازعہ :متحدہ نے پارلیمنٹ کو یرغمال بنا لیا

 منگل کو قومی اسمبلی  اور سینیٹ کے اجلاس منعقد ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کے ایشو نے پوری  پارلیمنٹ کو یرغمال بنائے رکھا ۔ایم کیو ایم کے ارکان سراپا احتجا ج رہے ۔بعد ازاں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی یقین دہانی پر ایم کیوایم کے ارکان دھرنا ختم  کر کے ایوان میں واپس آگئے ۔ منگل کو ایوان بالا میں اپوزیشن نے   مشیر خارجہ امور کی بریفنگ پر عدم اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے  واک آئوٹ کردیا۔ قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ مشیر خارجہ نے ہمیں میٹھی گولی دیدی ہے اور چار جملوں میں بات ختم کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان ایوان سے واک آئوٹ کردیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ کی درخواست پر سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے سینٹ کے اجلاس  میں شور شرابے کو ختم کر ادیا۔

ای پیپر-دی نیشن