عراق: 9 کار بم دھماکے‘ زائرین سمیت 47 جاں بحق‘ کئی گاڑیاں تباہ
بغداد(این این آئی)عراق میں کے دارالحکومت بغداد اورگردونواح میں 9کار بم دھماکوں میں زائرین سمیت47 افراد جاں بحق اور72زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،دھماکوں سے کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ دھماکے منگل کو اس وقت ہوئے جب عراقی شہری حضرت علیؓ کا یوم ولادت انتہائی جوش وخروش سے منانے میںمصروف تھے،تمام دھماکے وقفے وقفے سے عراق کے دارلحکومت بغدادکے مرکزی علاقے صدراورگردونواح میں ہوئے ،حکام کے مطابق دھماکوں میں متعددگاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں، پولیس اور میڈیکل ذرائع کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ بہت سے زخمیوں کی حالت نازک ہیوسکیورٹی گارڈز نے بغداداورگردونواح کے علاقوں کو گھیرے میں لیاہے ۔