• news

16 سال تک کے بچوں کیلئے تعلیم لازمی قرار‘ پنجاب میں تعلیمی ایمرجنسی آرڈیننس نافذ

لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبے میں فوری طور پر تعلیمی ایمرجنسی آرڈیننس نافذ کردیا ہے، آرڈیننس کے تحت والدین پر بچوں کو سکول بھیجنا لازم ہوگا۔تعلیمی ایمرجنسی آرڈیننس کے مطابق 5 سے 16 سال تک کے بچوں پر تعلیم حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے،سکول سے طالب علم کا نام خارج کئے جانے پر سکول کے سربراہ کو چھ ماہ قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جدید سکولوں کو اپنے اداروں میں 10 فیصد غریب اور مستحق بچوں کے لئے کوٹہ مختص کرنے کا بھی پابند بنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن