• news

امیچور گالف چیمپئن شپ آج سے شروع، 5 ممالک کی ٹیمیں شریک ہونگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) رائل پام گالف اینڈکنٹری کلب کے زیر اہتمام 53ویں امچور گالف چیمپئن شپ آج سے رائل پام میں شروع ہوگی۔ چار روزہ چیمپئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت افغانستان ،ایران بنگلہ دیش اور سری لنکاکی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ ویزہ مسائل کے باعث بھارتی ٹیم ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہی۔ مردوں کے انفرادی مقابلے میں بنگلہ دیش کے محمد صبور جبکہ خواتین مقابلوں میں مس غزالہ یاسمین اعزاز کا دفاع کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن