• news

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان پاکستا ن میں یتیم بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے ایک لاکھ پائونڈ خرچ کرینگے

 لندن(آن لائن) برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے پاکستان میں ایک لاکھ پائونڈ یتیم بچوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔   عامر خان کا کہنا ہے کہ میں اس فلاحی ادارے کو اپنے نام سے قائم کرنا چاہتا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو عطیہ کرنے کیلئے ترغیب دی جاسکے وہ پرجوش ہے کہ پیسے کا صحیح استعمال کیا جائے گا۔ عامر خان اوراس کی ٹیم نے پاکستان میں مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا ہے مگر ابھی تک کوئی خاص مقام پر فلاحی مرکز بنانے کا تعین نہیں ہوسکا۔

ای پیپر-دی نیشن