• news

ڈسکہ: ون وے کی خلاف ورزی سے منع کرنے پر وکلا نے کانسٹیبل کی پٹائی کر دی

ڈسکہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی)ون وے کی خلاف ورزی سے منع کرنے پر ایک درجن کے قریب وکلاء نے ٹریفک کانسٹیبل کی پٹائی کر دی۔ واقعات کے مطابق ٹریفک کانسٹیبل ظہیر عباس دیگر عملہ کے ہمراہ معراج چوک میں ڈیوٹی پر موجود تھا اسی دوران بلا نمبری موٹر سائیکل پر سوار وکیل ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آیا جسے کانسٹیبل نے روکا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی  وکیل نے ٹیلیفون کر کے اپنے ساتھی وکلاء کو بلا لیا جنہوں نے آتے ہی کانسٹیبل ظہیر عباس کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اپنے ساتھی کانسٹیبل کی پٹائی ہو تے دیکھ کر باقی ٹریفک عملہ فرار ہو گیا۔ ٹریفک پولیس کے انچارج نے مقدمہ کے اندارج کیلئے تھانہ سٹی ڈسکہ میں تحریری درخواست دے دی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن