• news

نواز شریف سب سے زیادہ غیر ملکی دورے کرنے والے وزیر اعظم بن گئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے سب سے زیادہ غیر ملکی دورے کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہونے کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ایک سال میں 14غیر ملکی دورے کیے ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے چار سالہ دور حکومت میں 18 اور راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور حکومت میں 6غیر ملکی دورے کئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے 14 غیر ملکی دوروں میں ایک نجی جبکہ 13سرکاری دورے تھے۔ نواز شریف نے سب سے پہلا دورہ چین جبکہ آخری ایران کا کیا۔ دیگر جن ممالک کے نواز شریف نے دورے کئے ان میں سعودی عرب، انگلینڈ، امریکہ، ہالینڈ، تھائی لینڈ شامل ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ساتھ ان کے بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن