نثار اور سرتاج عزیز میں الطاف حسین کے پاسپورٹ کے معاملے پر مشاورت
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں چوہدری نثار نے الطاف حسین کو پاسپورٹ جاری کرنے کے معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مشاورت کی اور معاملے کی سفارتی اور ٹیکنیکل امور کا جائزہ لیا۔ اسحاق ڈار کے خطاب کے آخر میں وزیر داخلہ عقبی نشستوں پر چلے گئے اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے کافی دیر صلاح مشورہ کیا اور الطاف حسین کے پاسپورٹ اجراء کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ مشیر خارجہ کافی دیر تک وزیر داخلہ کو اس بارے بریف کرتے رہے ۔