ایمرجنسی کے حوالے سے مشرف نے چاروں گورنرز سے مشاورت کی تھی : عشرت العباد
کراچی (این این آئی) 3 نومبر کی ایمرجنسی کے حوالے سے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے ایف آئی اے کو بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر مشرف نے چاروں صوبوں کے گورنرز سے مشاورت کی تھی۔ عشرت العباد نے کہا کہ سابق صدر نے مجھ سمیت چاروں صوبوں کے گورنزز کو طلب کیا اور کہا کہ مشاورت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ سابق صدر نے اہم ملکی معاملات پر تمام صوبائی گورنرز سے مشاورت بھی کی تاہم 3 نومبر کی ایمر جنسی کا نوٹیفکیشن انہیں نہیں دکھایا گیا، سابق صدر کو ایمرجنسی کے حوالے سے کوئی ایڈوائس نہیں بھیجی تھی۔ واضح رہے کہ ایمرجنسی کے حوالے سے وزارت داخلہ نے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی جو مشرف کے وکلاء کے حوالے کی گئی تھی۔