ایل سی سی : مسعود انور نارتھ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ کے الیکشن کمیشن نے لاہور ریجنل کر کٹ ایسوسی ایشن سے ملحقہ نارتھ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لاہور ریجنل کر کٹ ایسوسی ایشن میں سابق صدر خواجہ ندیم احمد کے گروپ کو واضح اکثریت حاصل ہو گئی ہے ۔ مسعود انور نارتھ زون کر کٹ ایسوسی ایشن کے صدر ،نصیر شہزاد سیکرٹری اور عمر فاروق خازن منتخب ہو گئے ہیں۔