• news

امیچور گالف چیمپئن شپ پاکستان سی ٹیم کو برتری حاصل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 54ویں قومی امچور گالف چیمپئن شپ کے پہلے روز نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان سی ٹیم کو برتری حاصل رہی۔کراچی کے زوہیب آصف اور پشاور کے نعیم خان پر مشتمل ٹیم نے 147پوائنٹس حاصل کئے۔ سلمان جہانگیر اور تیمور خان پر مشتمل پاکستان بی ٹیم دوسرے جبکہ غضنفر محمود اور محمد رحمان پر مشتمل پاکستان اے ٹیم تیسری پوزیشن پر ہے۔ انٹرنیشنل ٹیموں میں بنگلہ دیش 154 پوائنٹس، سری لنکا 158ِ ایران کی ٹیم 176جبکہ افغانستان کی ٹیم 205پوائنٹس سکور کر سکی۔

ای پیپر-دی نیشن