• news

سی این جی کا مسئلہ حل کیا جائے ورنہ عدالت حکم جاری کریگی: اسلام آباد ہائیکورٹ

 اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ  نے  سی این جی  کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ  سی این جی  مسئلہ کو حل کیا جائے وگرنہ عدالت اپنے احکامات جاری کرے گی اور  بدمزگی ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں  جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔ سی این جی مالکان کے ایڈووکیٹ چوہدری علی حسین بھٹی  نے عدالت عالیہ  کو بتایا کہ اوگرا  حکام عدالت  کے احکامات پر  عملدرآمد نہیں کر رہے ہیں اوگرا  حکام  نے ہائی کورٹ  کے نوٹیفکیشن  کے بعد نیا شیڈل جاری کردیا ۔ توہین عدالت لگتی ہے۔  ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی  نے اوگرا  کے وکیل حفیظ اللہ  یعقوب کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  سی این جی مسئلہ کو فوری حل کیا جائے ورنہ عدالت  اپنے احکامات جاری کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن