چینی سفیر کی ملاقات‘ سیکا کانفرنس چینی قائدین کے ساتھ ملاقاتوں سے سٹرٹیجک شراکت داری مزید مضبوط ہو گی: صدر ممنون
اسلام آباد (اے پی پی) صدر ممنون حسین سے پاکستان میں چین کے سفیر سن ودونگ نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک چین دوطرفہ تعلقات اور صدر مملکت کے آئندہ دورہ چین کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ دورہ کے دوران صدر مملکت ایشیا میں باہمی رابطے اور اعتماد سازی اقدامات کے بارے میں کانفرنس (سیکا) میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین نے کہاکہ شنگھائی میں ’’سیکا‘‘ کانفرنس کے موقع پر چینی قیادت کے ساتھ ان کی ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور سٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔