رواں سال معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا: ادارہ شماریات
اسلام آباد (آئی این پی) مالی سال 2013-14ء میں معاشی ترقی کی شرح 4.14 فیصد رہی جبکہ معاشی ترقی کا ہدف 4.40فیصد تھا جو حاصل نہ ہو سکا۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2013-14ء میں معاشی ترقی کا ہدف 4.40فیصد رکھا گیا تھا۔ مالی سال میں صنعتی ترقی 5.48 فیصد رہی جبکہ صنعتی ترقی کا ہدف 4.8فیصد تھا۔ زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 3.7فیصد تھا لیکن 2.12فیصد زرعی ترقی کی شرح رہی۔ خدمات کے شعبے کی ترقی 4.2فیصد رہی جبکہ ہدف 4.5فیصد تھا۔ مالی سال میں گندم کی پیداوار اڑھائی کروڑ ٹن سے زائد رہی، مکئی کی پیداوار 45لاکھ ٹن اور چاول کی پیداوار 67 لاکھ ٹن جبکہ کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 27 لاکھ گانٹھیں رہیں۔