• news

گرانٹ فلاور کو کوچ بنانا پاکستانی ٹیلنٹ کی توہین ہے : کلبوں کا ردعمل

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) زمبابوین کوچ گرانٹ فلاور کو پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانا پاکستانی ٹیلنٹ کی توہین ہے، پاکستان میں باصلاحیت مایہ ناز کھلاڑی موجود ہیں ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ کیوں نہیں اٹھایا جا رہا۔ ان خیالات کا اظہارحافظ کرکٹ کلب اچھرہ لاہور کے عہدیداران کوچ پروفیسر عمر حیات فاروقی، عبدالنعیم، کیپٹن حافظ محمد شفیق الرحمان، علامہ عابدسردار، نائب کیپٹن محمد بلال شا ہین و دیگرشائقین کرکٹ نے زمبابوین کھلاڑی کو بیٹنگ کو چ بنانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی غلط سمت کی طرف چل پڑا ہے وطن عزیزمیںجاوید میاں داد،انضمام الحق ودیگرکئی مایہ نازبیٹسمین موجود ہیں پی سی بی ان کی خدا داد صلاحیتوں سے فائدہ کیوں نہیں اٹھاتی۔ پی سی بی عہدیداران ہوش کے ناخن لیتے ہوئے گرانٹ فلاور کی منسوخی کا اعلان کر کے پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ بنائے۔

ای پیپر-دی نیشن