• news

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا شیڈول جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا  کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ قومی ٹیم دورہ میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں حصہ لے گی جس کے لئے اس کی کولمبو آمد 2 اگست کو ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز پہلے گال ٹیسٹ سے ہوگا جو 6 سے 10 اگست تک کھیلا جائیگا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 اگست تک کولمپو میں کھیلا جائیگا۔ تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کا آغاز 23 اگست کو پہلے میچ سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ 27 اور تیسرا 30 اگست کو کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن