• news

نور جہاں کی بیٹی ظل ہما کے انتقال پر فنکاروں کا اظہار تعزیت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی بیٹی ظل ہما کے انتقال پر شوبز حلقوں نے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد میں بابرہ شریف، سنگیتا، بہار بیگم، شوکت علی، حامد علی خان، ماڈل مینا خان، اداکارہ نور نے مرحومہ کے گھر جا کر ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ بابرہ شریف کا کہنا تھا کہ ظل ہما ایک عظیم گلوکارہ کی بیٹی تھیں۔ انہوں نے بھی فن ثقافت کی ترقی کیلئے اقدامات کئے۔ اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا کا کہنا تھا کہ ظل ہما کے انتقال پر دکھ ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ بہار بیگم کا کہنا تھا کہ مرحومہ ایک اچھی اور نیک خاتون تھیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

ای پیپر-دی نیشن