فکسنگ : ونسنٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے‘آئی سی سی کو کئی ثبوت پیش
لندن (سپورٹس ڈیسک) سابق کیوی کرکٹر لوونسنٹ کے فکسنگ سے متعلق مزیدانکشافات منظرعام پرآگئے۔ ونسنٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور انہوں نے کئی ثبوت آئی سی سی کو پیش کردیئے ہیں۔ ونسنٹ نے پاکستانی کھلاڑی سمیت 12کھلاڑیوں کوکرپشن میں ملوث قرار دیا ہے۔ 2008ئس2011ء تک کرپشن کا ہدف بننے والے بارہ میچزکی نشاندہی کی ہے جن میں تین کاونٹی میچزبھی شامل ہیں۔ ونسنٹ بیٹ کی گرپ کے کلر اورمخصوص اوورکے بعد بلے تبدیل کرکے بکیزکوسگنل دیتے تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ایک کاونٹی میچ میں فکسنگ کرنے کے عوض انہیں چالیس ہزارپاونڈزملے تھے۔