امریکہ میں بغیر این او سی کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو 5،5 لاکھ روپے جرمانہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی تین رکنی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی نے امریکہ میں این او سی کے بغیر اور دانش کنیریا کیساتھ کرکٹ میچ کھیلنے والے پانچ کرکٹرز کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے‘ ڈائریکٹر مارکیٹنگ بدر رفاعی کو صرف وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا۔پی سی بی انکوائری کیلئے انتخاب عالم، عثمان واہلہ اور کرنل (ر) اعظم پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی تھی جس نے تمام کھلاڑیوں کو سننے کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پانے پرپانچ پانچ لاکھ روپے فی کس جرمانہ کرنے کی سزا کی سفارش کی جسے منظور کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرز جن میں وہاب ریاض، فواد عالم، ناصر جمشید، عبدالرزاق اور شاہ زیب حسن نے امریکہ میں منعقد ہونے والے نمائشی میچ میں پی سی بی سے این او سی لئے بغیر شرکت کی تھی جس میں تاحیات پابندی کے شکار کھلاڑ ی دانش کنیریا نے بھی شرکت کی تھی۔