• news

مہنگائی کا طوفان اور حکومتی پالیسیاں

مکرمی!مہنگائی‘ بیروزگاری اور غربت میں روزافزوں ہوتے اضافے سے غریب عوام کا جسم و روح کے ساتھ رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان چند برس قبل مہنگائی کا اس قدر شکار نہ ہوا تھا جس قدر آج ہے۔ رواں سال سب سے زیادہ اضافہ کھانے پینے کی اشیاء میں ہوا ہے۔ آٹا‘ گھی‘ دال‘ چاول‘ چینی‘ سبزیاں‘ فروٹ سب کچھ عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں دور ہو چکی ہیں۔ ماہرین معیشت کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں اشیاء خورودونوش کی قیمتوں میں  30 سے 40 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ پورے ملک پر  مہنگائی کا قہر طاری ہے۔ ہر طبقے کے لوگوں کی زبان پر آجکل صرف ایک ہی لفظ سنائی دیتا ہے۔ مہنگائی‘ مہنگائی‘ مہنگائی اور غربت کی  بنیادی وجہ کرپشن اور اقتصادی پالیسیاں ہیں۔ کرپشن ہمارے نظام کے بنیادی ڈھانچے کو دیمک کی طرح چاٹ چکی ہے۔(سمیع الرحمن ضیائ‘ لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن