لوڈشیڈنگ کی آمد
مکرمی! لوڈشیڈنگ پاکستان کا ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے۔ ضرورت ہے اس طرف توجہ دینے کی کیونکہ پچھلے برسوں کے دوران بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں پنجاب کے ساتھ جو بدسلوکی ہوئی‘ وہ سب کو ہی معلوم ہے۔ صنعتی ادارے متاثر ہوئے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد بیروزگار ہو گئے۔ سب سے زیادہ ٹیکسٹائل کی صنعت متاثر ہوئی جس کے باعث برآمدات میں کمی اور مصنوعات کی پیداواری لاگت بڑھنے سے تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا اور کئی غیرملکی منڈیاں ہاتھ سے نکل گئیں۔ گھریلو صارفین زائد اور غلط بلوں کی ترسیل سے اذیتناک صورتحال کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں۔ اگر لوڈشیڈنگ کی کمی اور خاتمے کی طرف توجہ دی جائے تو ملک میں نہ صرف امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئیگی بلکہ روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔ (ملک ذیشان ناصر)