• news

ایف بی آر ریونیو کا ہدف 2800 بلین سے زائد رکھا جائیگا

اسلام آباد (عترت جعفری) ایف بی آر ریونیو کا ہدف آئندہ مالی سال میں 2800 بلین سے زائد رکھا جارہا ہے اور رواں مالی سال میں ایف بی آر کی کارکردگی کو سامنے رکھا جائے تو ہدف بجٹ میں 80 سے ایک سو بلین روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کے بغیر حاصل کرنا ناممکن ہوگا اور مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اس پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔رواں مالی سال میں ایف بی آر ریونیو کی گروتھ 15فیصد ریکارڈ کی گئی تاہم زمینی حقائق کو مدنظر رکھا جائے تو مالی سال 2012-13 ء کے مقابلہ میں یہ حقیقتاً گروتھ 5 فیصد سے زائد نہیں‘2012-13 ء میں جنرل سیلز ٹیکس کا ریٹ 16فیصد تھا جسے یکم جولائی 2013ء میں بڑھا کر 17فیصد کر دیا گیا۔ اس طرح قریباً 50 بلین روپے تو کسی کوشش کے بغیر حاصل ہوئے جبکہ افراط زر جس کا ہدف 8 فیصد تھا تاہم 30 جون تک اس کے 8.5 فیصد یا 9فیصد رہنے کی توقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن