• news

اسلامی نظریہ کونسل منگل کو جیو ٹی وی پر اہل بیت کی شان میں گستاخی کے معاملے کا جائزہ لے گی

اسلام آباد (ثناء نیوز) اسلامی نظریہ  کونسل کا جیو ٹی وی پر  شان اہل بیت میں گستاخی کا جائزہ لینے کیلئے طلب کیا گیا اجلاسمنگل کو ہوگا۔اسلامی نظریہ  کونسل کا اجلاس چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل کے نام خط میں درخواست کی ہے کہ کونسلجیو ٹی وی کے معاملے پر اجلاس بلائے اور اسلامی مملکت میں میڈیا کیلئے ایک ضابطہ اخلاق بنایا جائے۔ذرائع کے مطابق 20 مئی کے اجلاس میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن