پنجاب کی زیرتعمیر جیلیں 30 جون 2015ء تک مکمل کی جائیں، لاہورہائیکورٹ
لاہور ( اے این این ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے 2004ء میں شروع ہونیوالی ڈسٹرکٹ جیل لیہ، سنٹرل جیل راولپنڈی، ڈسٹرکٹ جیل نارووال، ڈسٹرکٹ جیل لودھراں، ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد، ڈسٹرکٹ جیل خانیوال، ڈسٹرکٹ جیل راجن پور اور ڈسٹرکٹ جیل گوجرہ کی تعمیر 30 جون 2015ء تک ہر صورت مکمل کی جائے۔ فاضل جج درخواست گزار ردا قاضی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کر رہے تھے۔ درخواست گزار نے جیلوں کی حالت زار کو بہتر بنانے اور قیدیوں کیلئے مناسب جگہ اور سیل فراہم کرنے کی التجا کی ہے۔