خیبر پی کے کی سرکاری یونیورسٹیوں، کالجوں میں لڑکیوں کے داخلے کیلئے عمر کی حد ختم
پشاور(این این آئی)خیبر پی کے کی حکومت نے سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں لڑکیوں کے داخلے کے لئے عمر کی حد کو ختم کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے داخلہ لینے والے جسمانی معذوری سے دوچار طالبعلموں کورہائش کھانے پینے کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔