• news

آئی ایم ایف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔ آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ بجٹ میں بی آئی ایس پی کیلئے 85 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ مستحق خاندانوں کی تعداد 47 سے بڑھا کر 55 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن