• news

بوسنیا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے20 افراد ہلاک،15 ہزار بے گھر

سراجیوو  (اے پی پی) بوسنیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 20افراد ہلاک جبکہ15 ہزار بے گھر ہو گئے ہیں۔  بوسنیا اور سربیا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق تقریباً 15 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو پانی سے نکالنے کیلئے  امدادی ٹیمیں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن