• news

تاندلیانوالہ: زمین کے تنازع پر فائرنگ، باپ، بیٹا اور بیٹی قتل

  فیصل آباد + تاندلیانوالہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) تاندلیانوالہ کے چک نمبر 147گ ب میں زمین کے تنازع پر اندھادھند فائرنگ کر کے باپ بیٹے اور بیٹی کو قتل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چک 147/ گ ب سٹی تاندلیانوالہ میں 50 سالہ محمد اسلم خان کا تنازعہ چل رہا تھا۔ گذشتہ شام مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 50 سالہ محمد اسلم خان، اسکا 26 سالہ بیٹا محبت خان اور 21 سالہ بیٹی غلام بی بی ہلاک ہو گئی۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن