• news

سری لنکا نے ٹور میچ میں کینٹ کاؤنٹی کو 128 رنز سے ہرا دیا

لندن (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے ٹور میچ میں کینٹ کاؤنٹی کو 128 رنز سے شکست دیدی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 301 رنز بنائے۔ کپتان اینجلیو میتھیوز نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوزف نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کینٹ کی ٹیم 36.3 اوورز میں 173 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بلیک 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ای پیپر-دی نیشن