میچ فکسنگ‘تحقیقات کیلئے 12کرکٹرز طلب
دبئی ( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ نے میچ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے اور بک میکرز کی جانب سے کی جانے والی پیشکشوں کے بارے میں مطلع نہ کرنے کے الزام میں 12کرکٹرز کو تحقیقات کیلئے طلب کرلیا۔یہ تحقیقات نیوزی لینڈ کے سابق بیٹسمین لو ونسنٹ کی فراہم کردہ اطلاعات کے نتیجے میں کی جارہی ہیں۔ الزام ثابت ہونے پر کچھ کھلاڑیوں کو 5سال کی سزا جبکہ کچھ کو مجرمانہ غفلت کی سزا ہوسکتی ہے۔