• news

روم ماسٹرز ٹینس:سارہ ایرانی، سرینا ولیمز، نووک فائنل میں پہنچ گئے

روم (سپورٹس ڈیسک) اٹلی کی سارہ ایرانی سربیا کی جیلینا جانکووک کو شکست دے کر روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ سارہ ایرانی نے سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے چھ تین اور سات پانچ سے کامیابی اپنے نام کی۔ ویمنز کے ڈبلز مقابلوں میں پشکے اور سریبونک کی جوڑی نے فائنل کیلئے جگہ بنا لی۔ انہوں نے سیمی فائنل میں آٹھ چھ اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ امریکی سٹار سرینا ولیمز سربین اینا آئیوانووک کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے چھ ایک، تین چھ اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔ سربیا کے نووک ڈجکووک کے کینیڈین میلوس راؤنک کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم کامیابی نووک ڈجکووک کے حصے میں آئی۔ ڈجکووک نے پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود اچھا کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ جیت کر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے پانچ سات، سات چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن