نجم سیٹھی کا برطرفی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا اعلان
لاہور (سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے چوہدری ذکاء اشرف کو عہدے پر بحال کیے جانے کے بعد حکومت نے قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس کے لیے اگلے دو روز میں کوئی ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے ۔ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کی تنظیموں میں جاری غیر یقینی کی کیفیت کو ختم ہونا چاہیے جو کوئی بھی عہدیدار ہو اسے کام کرنے کا پورا موقع دیا جانا چاہیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی موجودہ صورتحال کو دیکھنے ہوئے حکومت اگلے دو روز میں ٹھوس حکمت عملی اپناتے ہوئے قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کرئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منعقد ہونے والے سپورٹس ایونٹس میں دنیا بھر سے ٹیموں کی شرکت حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے انشااﷲ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کو ہمارے کھلاڑیوں کے تجربہ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔