• news

امیچور گالف چیمپئن شپ ذوالفقار علی کے نام

لاہور (سپورٹس رپورٹر)  53 ویں امیچور گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل ملتان کے ذوالفقار علی نے اپنے نام کر لیا جبکہ انٹرنیشنل ٹیم میچ اور جے آر وردھنے ٹرافی میں پاکستانی گالفرز نے  کامیابی سمیٹی۔ نیٹ کیٹگری میں مبریز احمد  پہلے نمبرپر رہے۔ پاکستان ٹیم جس میں سلمان جہانگیر اور تیمور خان شامل تھے نے انٹرنیشنل میچ جیت لیا۔ اس میچ میں پاکستان اے، پاکستان سی، افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان منعقد ہونے والی جے آر وردھنے ٹرافی بھی میزبان پاکستان کے نام رہی۔ انٹر ایسوسی ایشن میچ میں پنجاب نے سندھ کو ہرا دیا۔ خواتین کے مقابلوں میں اسلام آباد کی ایمی کوئین پہلے، مریامہ خان دوسرے جبکہ دفاعی چیمپیئن غزالہ یاسمین تیسرے نمبر پر رہیں۔ نیٹ کیٹگری میں نا جیمز کامیاب رہیں جبکہ زیب النسا دوسرے اور شہزادی گلفام تیسرے نمبر پر رہیں۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود تھے جنہوں نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے۔

ای پیپر-دی نیشن