(سکردو میں بیداری ملت، استحکام پاکستان کانفرنس کی جھلکیاں)
٭… وحدت المسلمین کی کانفرنس میں سنی اتحاد کونسل، پاکستان عوامی تحریک کی بھی شرکت
٭… پاکستان بنایا تھا، اسے بچائیں گے کے نعرے
٭… علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ کے پورٹریٹ آویزاں
٭… کانفرنس کا آغاز یادگار شہداء پر ایک بجے ہونا تھا مگر وقت سے پہلے ہی کارکنوں کی بڑی تعداد پنڈال میں پہنچ گئی۔
٭… یاد گار چوک سکردو میں ،کھرمنگ، شگر، خپلو، گلگت، استور، کچورا و دیگر علاقوں سے قافلوں کی صورت میں کارکن پہنچتے رہے۔
٭… سب سے پہلے مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل اور گندم سبسڈی دھرنوں کی قیادت کرنے والے علامہ آغا سید علی رضوی پہنچے۔
٭… سٹیج پر قائد اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کی تصویروں والا بڑا فلیکس آویزاں کیا گیا تھا۔
٭… کانفرنس میں سنی اتحاد کونسل، منہاج القرآن، مقامی علمائے اہلسنت، علمائے اہل حدیث نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارکنوں کے ہاتھوں میں مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔
٭… سٹیج سیکرٹری وقفہ وقفہ سے پرجوش خطاب سے کارکنوں کی جذبات کو گرماتے رہے۔
٭… علمائے کرام اور عمائدین ملت اور میڈیا کے افراد کے لئے سٹیج کے دونوں اطراف کرسیاں لگائی گئیں تھیں۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
٭… کانفرنس پنڈال میں علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، ایم پی اے بلوچستان اسمبلی مجلس وحدت مسلمین آغا محمد رضا اکٹھے داخل ہوئے۔
٭… اجتماع میں سیاسی مخالفین کو ،،مکاروں،، کا لفظ مقررین کثرت سے استعمال کرتے رہے۔
٭… کارکن پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کے نعرے لگاتے رہے۔
٭… کانفرنس میں سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین حسین رضا، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سنی اتحادکونسل جواد الحسن کاظمی، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سید فرحت عباس شاہ نے شرکت کی۔
٭… وحدت سکاوٹس پنڈال کے داخلی راستوں پر شرکاء کی جامہ تلاشی لیتے رہے جبکہ پولیس اہلکار قریبی عمارتوں پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے۔
٭… علامہ سید علی رضوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن بھٹو کے سٹائل میں شرکاء سے عہد لیتے رہے، آگے بڑھو گے؟،ظالموں کو تہس نہس کرو گے؟ دشمن کو شکست دو گے؟ اور عوام ،بے شک بے شک، کہہ کر تائید کرتے رہے۔
جھلکیاں