• news

یوٹیوب پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائے ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کا وزیراعظم کو خط

کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کی مرکزی رہنما سینیٹر نسرین جلیل نے وزیراعظم نواز شریف سے یوٹیوب پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اتوار کو متحدہ کے ذرائع کے مطابق نسرین جلیل نے اس حوالے سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یوٹیوب سماجی رابطے کا ایک بڑا ذریعہ ہے، دنیا کے دیگر اسلامی ممالک میں اس پر کوئی پابندی نہیں۔ اپنے خط میں انہوں نے  مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر یوٹیوب پر عائد پابندی ختم کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن