• news

بجلی سبسڈی پر آئی ایم ایف کے تحفظات60ارب روپے کٹوتی کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی پر سبسڈی میں 60 ارب روپے کٹوتی کا امکان ہے، مالی سال 2014-15ء کے بجٹ میں بجلی کے لئے سبسڈی کی مد میں 220 ارب روپے مختص کرنے پر آئی ایم ایف نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران دبئی میں تیسری سہ ماہی کے جائزہ مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد نے بجٹ میں بجلی پر سبسڈی میں 50فیصد کٹوتی کا مطالبہ کیا تھا تاہم وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ نے 60ارب روپے کٹوتی پر اتفاق کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2014-15ء کے بجٹ میں بجلی پر سبسڈی کی مد میں 150 سے 160 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن