• news

وینا ملک اور انکے شوہر خاموشی سے دبئی روانہ

لاہور(این این آئی) متنازعہ شوکی وجہ سے تنقید کی زد میں آنیوالی اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ چپکے سے دبئی روانہ ہو گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں میاں بیوی انتہائی پراسرار طریقے سے لاہور ائیر پورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہوئے۔ وینا ملک نے اپنی شادی کے سلسلہ میں اسلام آباد میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں بھی شریک ہونا تھا تاہم متنازعہ شو کی وجہ سے وینا ملک اور انکے شوہر تنقید کی زد میں تھے جسکے بعد انہوں نے بیرون ملک روانگی میں ہی عافیت جانی۔

ای پیپر-دی نیشن