لاس اینجلس: آئی سیف مقابلے میں 3 پاکستانی طالبات نے خصوصی ایوارڈ جیت لیا
لاس اینجلس (این این آئی) امریکی ریاست لاس اینجلس میں دو ہفتے تک جاری رہنے والا بین الاقوامی اٹیل سائنس اینڈ ایجوکیشن فیئر 2014ء لاس اینجلس کے کنونشن سینٹر میں اختتام پذیر ہوگیا۔ آئی سیف مقابلے میں تین پاکستانی طالبات نے میدان مار لیا۔ تقریب کے آخر میں خصوصی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا، ان میں پاکستانی طالبعلموں کا نام بھی شامل تھا۔ حاصل پور سے تعلق رکھنے والی دانش سکول کی طالبات کو شاہ عبدالعزیز کی جانب سے ایک ہزار ڈالر کی رقم دی گئی، طالبہ ثناء بتول، شازیہ بی بی اور اقرار ارشاد کو ان کے پروجیکٹ، ہوا میں کم دبائو پر کام کرنیوالے ونڈ ٹربائن پر انعام دیا گیا۔