• news

قلعہ دیدار سنگھ: نویں کلاس کے طالب علم، قصور میں لڑکی سے جعلی پیر کی زیادتی

قلعہ دیدار سنگھ+ قصور (نامہ نگاران) قلعہ دیدار سنگھ میں نویں کے طالب علم، قصور میں جعلی پیر نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے محلہ توحید پورہ کا طالب علم اویس احمد ولد ظہیر احمد قوم بھٹی رات گیارہ بجے قریبی دکان پر سے بوتل لینے گیا تو تین اوباش چاند راول ولد ذوالفقار احمد، فیصل ولد قربان علی اور ایک نامعلوم ساتھی اویس کو اسلحے کے زور پر نہر کے قریب کھیتوں میں لے گئے اور وہاں اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی حالت نازک ہونے پر کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس نے مقدمہ نمبر 204/14 کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ قصور میں نورپور نہر میں جعلی پیر نے جن لکالنے کے بہانے جواں سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ سرحدی گائوں فتوحی والہ میں فقیر حسین کی پندرہ سالہ بیٹی یاسمین بیمار ہوگئی، علاج کے لئے فقیر حسین نے شیخوپورہ نو کے عامل عبدالحمید عرف حمیدو بابا سے رابطہ کیا تواس نے فقیر حسین کے گھر جا کر دم کیا اور دو ہزار فیس وصول کی اور فقیر کو کہا آپکی بیٹی کو جن کا سایہ ہے اس لئے اسے نورپور ڈاگراں میرے مریض خالد کے گھر بھیج دو گزشتہ روز جب یاسمین نور پور نہر خالد کے گھر گئی تو پیر صاحب نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس تھانہ صدر قصور نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں جھنگ، اوکاڑہ،  اور سرگودھا میں مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 3 خواتین، 2 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جھنگ میں اورنگ زیب نے الزام لگاتے بتایا نصرت عباس نے اس کی اہلیہ مسماۃ (ح۔ن) کو ،موضع دیجنٹ کوٹ کے لیاقت عباس نے الزام لگایا گزشتہ روز تقریباً ایک بجے رات اللہ یار، اللہ دتہ وغیرہ پانچ افراد نے مبینہ طور پر اس کی ہمشیرہ مسماۃ  (م۔م) کو اغوا کرکے اللہ یار نے زبردستی اس کے ساتھ زیادتی کی۔ جھنگ صدر میں محلہ بھبھرانہ میں عبدالرحمان اور احمد وغیرہ نے 13 سالہ عبداللہ کے ساتھ زیادتی کی۔ اوکاڑہ کے قصبہ شیر کالا کے محمد اسلم کی ہمشیرہ اسماء سے ملزم محمد اسحاق ،سرگودھا میں شاہ پور میں اوباش شخص محمد احسان نے 15 سالہ لڑکے  حسن رضا کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن