سینٹ کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہو گا بھارت کو پسندیدہ قرار نہ دینے کی قرارداد پیش کی جائیگی
اسلام آباد (ثناء نیوز) سینٹ کا اجلاس دو روزہ وقفہ کے بعد پارلیمنٹ ہائوس میں آج دوبارہ شروع ہو گا۔ پاکستان کے متعلقہ شعبوں اور شراکت داروں کو بھارت کی جانب سے تجارت اور کاروبار کے سلسلے میں مساوی حق نہ دینے پر حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کو تجارت کے لئے پسندیدہ ملک قرار نہ دینے کی قرارداد منظوری کے لئے پیش ہو گی۔ قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے لائی جارہی ہے۔ پرائیویٹ ممبر ڈے کے حوالے سے کارروائی کو نمٹایا جائے گا۔ اس ضمن میں مختلف نجی بلز ، قراردادیں اور تحاریک پیش ہوں گی۔