• news

مہمند ایجنسی: امن کمیٹی کے 4رضا کاروں کی نعشیں برآمد، پانچواں زخمی بھی چل بسا

مہمند ایجنسی (آن لائن) مہمند ایجنسی  کی تحصیل یکہ غونڈ میں امن کمیٹی کے 4 رضاکاروں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک زخمی شخص ملا جو بعدازاں ہسپتال میں چل بسا۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غونڈ کے علاقہ کڑپہ میں علی الصبح پولیٹیکل حکام کو 5 نعشوں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی، پولیٹیکل انتطامیہ اور سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کا معائنہ کیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے مقتولین کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے، ان افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن