مودی کل وزارت عظمٰی کا حلف اٹھائینگے ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ
نئی دہلی (ایجنسیاں) نریندر مودی کے کابینہ کی تشکیل کیلئے سینئر رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں، لوک سبھا کے ارکان آج جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کل عہدے کا حلف اٹھائیں گئے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، لوک سبھا اور وزیراعظم ہائوس سمیت اہم سرکاری اداروں کی تین روز تک فضائی نگرانی جاری رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ فیصلہ کن شخصیات غیر اہم بن سکتی ہیں۔ مودی کے دروازے پر امیدواروں کی قطاریں لگی ہیں۔ نریندر مودی نے پارٹی کے سینئر ارکان ایل کے ایڈوانی، سشما سوراج اور مرلی منوہر جوشی سے ملاقات کی جس میں حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ نامزد وزیراعظم نریندری مودی سے صدر پرناب مکھر جی کل عہدے کا حلف لیں گے۔ بھارت کی سولہویں لوک سبھا میں بوڑھوں کی سب سے بڑی تعداد منتخب ہو گئی، خواتین بھی ریکارڈ تعداد میں چنی گئیں۔ سابق آرمی چیف بھی ایوان کا حصہ ہوں گے، برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی نئی پارلیمنٹ کئی حوالوں سے نئی ہے، منتخب ہوکر بڑی تعداد میں بوڑھے ایوان میں چلے آئے ہیں، 47 فیصد ارکان 55 یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں، ان میں سے بھی 7 فیصد 71 سے 100 برس کے درمیان پائے گئے ہیں۔ 543 کے ایوان میں صرف 71 ارکان 40 سے کم کے پہنچائے گئے ہیں یہ صرف 13 فیصد بنتے ہیں، 1952ء کے بعد سب سے زیادہ خواتین ارکان بھی نئی لوک سبھا میں آئی ہیں، 61 خواتین ارکان پارلیمنٹ میں پہنچی ہیں، یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد لوک سبھا نے سب سے زیادہ نان میٹرک ارکان کو بھی دامن میں جگہ دی ہے، نئی لوک سبھا میں پہلی بار ایک سابق آرمی چیف بھی موجود ہیںاطلاعات ہیں کہ جنرل وی کے سنگھ کو بھارت کا نیا وزیر دفاع بنایا جا سکتا ہے اور جنرل دلبیر سنگھ کی تعیناتی بھی کالعدم قرار دی جا سکتی ہے۔ نریندر مودی نے وزارت عظمی کا امیدوار نامزد ہونے کے بعد ٹوئیٹر پر سفارتکاری کا عمل تیز کر دیا ہے، امریکہ کے حوالے سے محتاط رویہ اپناتے ہوئے جان کیری کے ٹویٹ کا جواب نہ دیا۔ خلیجی اخبار گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق مودی نے جاپان، روس، سری لنکا، نیپال اور آسٹریلیا کے رہنمائوں کا ٹوئیٹر پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لئے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ روسی صدر ولدہ یمپرپوٹن کو مودی نے گرمجوش الفاظ میں جواب دیا۔ کینیڈین وزیر اعظم سٹیفن ہارپر کو بھی انہوں نے جواب دیا۔ بھارتی پارلیمنٹ میں دس جماعت سے کم پڑھے ارکان کی تعداد میں اضافہ‘ گریجویٹس کی تعداد میں کمی‘ حالیہ انتخابات میں 55 سال سے زائد عمر کے 253 ارکان منتخب ‘ ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والوں میں تین فیصد اضافہ‘ 16 ویں لوک سبھا میں ایک فیصد صحافی یا لکھنے والے ایک فیصد‘ تین فیصد شعبہ تعلیم اور چار فیصد میڈیکل کے شعبہ سے منتخب ہوئے۔ بی بی سی کے مطابق نئی بھارتی پارلیمنٹ کے 112 ارکان کے خلاف مقدمات ہیں۔