• news

ذکاء اشرف کی بحالی، اسلام آباد ہائی کورٹ کا 28 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکاء اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، عبوری کمیٹی کے تمام فیصلے کالعدم اور منیجمنٹ کمیٹی کے نوٹیفیکیشن کوبد دیانتی پرمبنی قراردے دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ28 صفحات پرمشتمل ہے، عدالت نے قراردیا ہے کہ فریقین کے وکلا ذکا اشرف کی برطرفی کی وجوہات کوثابت نہیں کرسکے، بین الصوبائی رابطہ کی وزارت نے ذکا اشرف کی بحالی کے حکم نامے پرعملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن