شکارپور: رینجرز کا پی پی کے ایم پی اے میر عابد بھیو کی رہائش گاہ کا محاصرہ
شکارپور(آن لائن) شکارپور میں رینجرز نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے میر عابد بھیو کے دو گھروں کا محاصرہ کرلیا محاصرے کے دوران ایم پی اے میر عابد اپنے بھائی میربابل کے ہمراہ کئی گھنٹوں تک محصور رہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق محاصرہ رات گئے تک جاری رہا۔ذرائع کے مطابق ایم پی اے عابد بھیو کے گھروں کا محاصرہ کراچی اور حیدرآباد سے مختلف واقعات میں اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے دباو ڈالنے کے لئے کیا گیا۔ اس دوران 40 افراد کو بھی تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا۔