• news

کینز کے فلمی میلے میں ایرانی اداکارہ لیلیٰ نے نامحرم کا بوسہ لے لیا، کڑی تنقید کا سامنا

 پیرس/ تہران (اے این این) فرانس کے شہر کینز میں فلمی میلے کے موقع پر ایرانی اداکارہ لیلی حاتمی نے میلے کے سربراہ جائلز جیکب کا منہ چوم کر اپنے لئے مشکلات کا ایک پہاڑ کھڑا کر لیا۔ حاتمی کی جائلز جیکب کی گال پر تہنیتی بوسہ پر مبنی تصاویر کی اشاعت سے ملک میں انکے خلاف تنقید کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بیان میں ثقافت کے وزیر مملکت حسین نوشہابدی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروگراموں میں شرکت کرنے والوں کو ایرانیوں کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے ایرانی خواتین پاکدامنی اور معصومیت کی علامت ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن