• news

تعلیمی اداروں میں 3 ہزار افغان طلبہ کو داخلہ دینے کا فیصلہ، وزیراعظم کی منظوری

اسلام آباد (ثناء نیوز) پاکستان کے تعلیمی اداروں میں 3ہزار افغان طلبہ کو داخلہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے وزیراعظم نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے اس سلسلے میں صوبوں کو مراسلے بھی جاری کردیئے گئے ہیں داخلے وزیراعظم کے پروگرام برائے تعمیر نو و بحالی افغانستان کے تحت ہوں گے ۔  منصوبے کے تحت 3ہزار طلبہ بالخصوص میڈیکل  اور انجینئرنگ کے شعبے میں داخلہ دیا جائے گا اس سے پہلے  پنجاب میں افغان طلبہ کے لئے صرف ایک فیصد سیٹ مختص تھی جنہیں اب بڑھا دیا گیا ہے  دوسرے صوبوں میں بھی افغان طلبہ کے لئے نشستیں بڑھا دی گئی ہیں ۔
3 ہزار افغان طلبہ داخلے

ای پیپر-دی نیشن