• news

وفاق کا کراچی کی ترقی کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) وفاق نے کراچی کی ترقی کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس کا نام ’’کراچی کی ترقی، پاکستان کی ترقی‘‘ رکھنے کی تجویز زیر غورہے،جبکہ پیکج کے لئے 50 ارب روپے کی گرانٹ دینے پر بھی غورکررہی ہے تاہم اس گرانٹ کاحتمی تعین منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹ کوسامنے رکھ کرکیا جائے گا، نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی پیکیج کی تیاری کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکوخصوصی ٹاسک دے دیا ہے، ان کی معاونت وفاقی وزیر پلاننگ وڈیویلپمنٹ احسن اقبال کریں گے،وفاق سندھ حکومت،بلدیہ عظمیٰ کراچی اوردیگر متعلقہ اداروں کی مشاورت سے کراچی میں انفرا سٹرکچر کی سہولتیں بہتر بنانے اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیکیج تیارکرے گا۔اس پیکیج میں کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی، سڑکوں، پلوں، انڈربائی پاسز کی تعمیر، نکاسی آب اور دیگرسہولتوں کی فراہمی کے منصوبے شامل کیے جائیں گے،ان تمام منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹ سندھ حکومت تیارکرکے وفاق کو بھیجے گی اور وفاقی حکومت اپنی جانب سے بھی انفراسٹرکچر کے3 سے 4 بڑے منصوبوں کا اعلان کریگی ،منصوبوں کے حوالے سے70 فیصد فنڈز وفاق جبکہ 30 فیصد فنڈزسندھ حکومت جاری کرے گی،انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھی کراچی ترقیاتی پیکیج میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔
کراچی پیکج

ای پیپر-دی نیشن