ٹھٹھہ: جرگے نے 68 لاکھ روپے جرمانہ کر کے 9 افراد کے قتل کا معاملہ ’’نمٹا‘‘ دیا
ٹھٹھہ (نوائے وقت رپورٹ) سجاول کے علاقے میں ایک قبائلی وڈیرے کی سرپنچی میں 9 افراد کے قتل کے تصفیے کیلئے جرگہ ہوا جس میں چانگ برادری پر 4 اور سیال برادری کے ملزموں پر 5 افراد کا قتل ثابت ہو گیا۔ جرگے نے سیال برادری کے ملزموں کو 25 لاکھ اور چانگ برادری کے ملزموں کو 43 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔