• news

اوگرا نے سی این جی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کا نوٹس لے لیا، ذمہ داروں کیخلاف ٹیمیں تشکیل

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین اوگرا نے سی این جی سٹیشن مالکان کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کا نوٹس لے لیا، اوگرا کی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ اوگرا نے قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جبکہ سی این جی اسٹیشن مالکان نے قیمتوں میں ازخود اضافہ کر کے غیرقانونی اقدام کیا ہے۔ اس حوالے سے اوگرانے ایسے سی این جی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن